مجیب:مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1669
تاریخ اجراء:24شوال المکرم1445 ھ/03مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا عمامہ باندھ کر
یا مسواک کرکے نماز پڑھنے سے ثواب میں اضافہ ہو تا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مسواک
کرکے پڑھی گئی نماز بغیر مسواک
کے پڑھی گئی نماز سے ستر
گنا افضل ہے یونہی عمامہ کے
ساتھ دو رکعت بغیر عمامہ کے ستر رکعت پڑھنے سے افضل ہے ،یہ دونوں باتیں
احادیث میں وارد ہیں اور جب کوئی شخص ان دونوں باتوں پر
عمل کرکے نماز پڑھے گا تواسے دونوں فضیلتیں ملیں گی ۔
حدیث
شریف میں ہے :’’ قال رسولُ اللہ -صلّى الله عليه وسلّم-: تَفضلُ
الصّلاة التي يُستاك لها على الصّلاة التي لا يُستاك لها سبعين ضِعفاً ‘‘یعنی رسول اللہ صلی اللہ
تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسواک کرکے پڑھی گئی
نماز مسواک کیے بغیر پڑھی گئی نماز سے ستر گنا افضل ہے ۔(شعب الایمان،جلد:4،صفحہ:280،مطبوعہ :ریاض)
امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ
علیہ جامع صغیر میں حدیث پاک روایت کرتے ہیں: رَکْعَتَانِ
بِعِمامَۃٍ خَیْرٌ مِنْ سَبْعِینَ رَکْعَۃً بِلا عِمامَۃٍ یعنی ایسی دو رکعتیں
جو عمامہ باندھ کر پڑھی جائیں وہ بغیر عمامے والی ستر
رکعتوں سے بہتر ہیں۔(الجامع الصغیر
مع فیض القدیر،حدیث :4468، جلد 4، صفحہ 48، مطبوعہ:بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟