فتوی نمبر:WAT-100
تاریخ اجراء:15صفر المظفر1443ھ/23ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
امام صاحب عصر کی نماز میں تیسری رکعت کو چوتھی
سمجھ کر بیٹھ گئے، مقتدی کو بعد میں یاد آیا
۔تو اب مقتدی کیا کرے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بیان کردہ صورت میں اگر تین مرتبہ
سبحان اللہ کی مقدار نہیں ہوئی تو مقتدی لقمہ دے سکتا
ہے۔لیکن اگر امام تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار
بیٹھ چکا ہے ۔تو اب مقتدی کا لقمہ دینا جائز نہیں
ہے ۔کیونکہ سجدہ سہو واجب
ہوچکا ہے تو اب لقمہ دینے کا محل نہ
رہا۔ہاں اگر امام سلام پھیرنے لگے تو مقتدی کو لقمہ دینے
کا حکم ہے کہ اب اگر لقمہ نہ دیا تو
امام نماز فاسد کرسکتا ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟