مجیب:ابوالفیضان عرفان احمدمدنی
فتوی نمبر:WAT-1139
تاریخ اجراء:09ربیع الاول1444ھ/06اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال ہے کہ امام نے فرضوں
کی پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعدسورۃ
الملک پڑھنا شروع کی، ابھی
ایک آیت بھی نہیں مکمل ہوئی ، کہ امام بھول
گیا، بار بار پڑھنے کی امام
کوشش کر رہا ہے اور پیچھے بھی کوئی اس لائق نہیں، کہ امام
کو لقمہ دے، اب امام نے سورۃ الملک
چھوڑ کر سورۃ القریش پڑھنا
شروع کر دی، تو کیا سجدہ سہو سے نماز ہو جائے گی اور اگر سجدہ سہو بھی نہ
کیا تو کیا حکم ہے ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگرامام کے کوشش کرنے کے دوران اُس
کی جانب سے تین دفعہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار خاموشی پائی گئی اور سوچتا
رہا تو اُس پر سجدہ سہو واجب تھا، اگر نہیں کیا تو اُس نماز کو دوبارہ
پڑھنا واجب ہے، لیکن اگر تین دفعہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار
خاموش رہ کرسوچنا نہیں پایا
گیا، بلکہ مسلسل کوشش کے دوران آیت کے الفاظ دہراتارہا اور
یادنہ آنے پر دوسری سورت کی جانب منتقل ہو گیا تو اِس
صورت میں سجدہ سہو واجب نہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟