Imam Ne Bhoole Se Baghair Wazu Namaz Parha Di

امام نے بھولے سے بغیروضونمازپڑھادی

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-890

تاریخ اجراء:       11ذیقعدۃالحرام1443 ھ/11جون2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   امام صاحب نے مغرب کی نماز پڑھائی اور پھر یاد آیا کہ ان کا وضو نہیں تھا تو کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   امام صاحب اورمقتدی کسی کی بھی وہ نمازمغرب نہ ہوئی، امام صاحب پر لازم  تھا کہ  اسی وقت نماز دوبارہ پڑھنے کا کہہ دیتے تاکہ مغرب کی نماز قضا نہ ہوتی ۔اگر وقت گزرنے کے بعد یاد آیا ہے تو اب مقتدیوں  کو بتائیں  کہ فلاں دن مغرب کی نماز  کسی وجہ سے نماز نہ ہوئی تو آپ سب وہ نماز دوبارہ پڑھ لیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم