مجیب: محمد بلال عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1473
تاریخ اجراء: 21رمضان المبارک1444 ھ/17اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز وتر کی جماعت ہورہی تھی اور امام صاحب
بھولے سے تکبیر قنوت کے
بجائے رکوع میں چلے گئے اور
مقتدیوں کے لقمہ دینے
پر واپس آکر قنوت
پڑھی اور آخر میں
سجدہ سہو کیا، تو کیا اس
صورت میں نماز ہو جائے گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پو چھی گئی صورت میں امام
جب بھول کر رکوع میں چلا گیا تھا تو واپس
لوٹناجائز نہیں تھا اور
نہ مقتدی کا لقمہ دینا
جائزتھا ،پھر جب مقتدی نے لقمہ
دیا تو ا س کی
نماز فاسد ہو گئی اور
امام اس کے بتانے سے
لوٹا تو امام کی
بھی فاسد ہو گئی اور
جب امام کی فاسد ہو گئی تو
سب مقتدیوں کی
نماز بھی فاسد ہو گئی ، لہذا
نماز وتر دوبارہ پڑھنی ہو گی ،سجدہ سہو کافی
نہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟