مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1744
تاریخ اجراء: 27ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/16جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگرمسبوق امام کے سجدہ سہو سے پہلے، آخری سلام
سمجھ کر اپنی چھوٹی ہوئی نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو گیا
پھر پتا چلا کہ امام نے تو نماز ختم کرنے کے لیے سلام نہیں پھیرا، بلکہ سجدہ سہو کرنے کے لیے سلام پھیرا ہے، تو اب مقتدی اپنی چھوٹی ہوئی
نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہو گیا۔
اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا ۔ وہ کیا کرے۔ براہِ کرم جواب ارشاد
فرمایئے ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صورتِ مسئولہ میں مسبوق کو حکم یہ ہے کہ فوراً
واپس آئے سجدہ سہو میں شریک ہو اور اگر واپس نہیں لوٹا، بلکہ
نماز جاری رکھی اور بقیہ رکعت کا سجدہ بھی کر لیا
تو آخر میں دو سجدے بطورِ سہو کرے۔
بہارِشریعت
میں ہے: اپنی فوت شدہ پڑھنے کے ليے کھڑا ہوگیا اور امام کو
سجدۂ سہو کرنا ہے، اگرچہ اس کی اقتدا کے پہلے ترک وا جب ہوا ہو تو
اُسے حکم ہے کہ لوٹ آئے، اگر اپنی رکعت کا سجدہ نہ کر چکا ہو اور نہ لوٹا تو
آخر میں یہ دو سجدۂ سہو کرے۔(بہارِ شریعت، جلد1، صفحہ 590، مطبوعہ :مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟