مجیب:مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2831
تاریخ اجراء:22ذوالحجۃالحرام1445
ھ/29جون2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
رسولِ پاک صلی اللہ
علیہ والہ وسلم نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کو جو دعائے قنوت سکھائی
تھی ، کیا وتر میں وہ دعائے قنوت پڑھ سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
یہ یادرہے کہ
وترمیں دعائے قنوت پڑھناواجب ہے لیکن کوئی خاص
دعاپڑھناضروری نہیں ،لہذااحادیث پاک میں موجوددعاؤں کے
علاوہ کوئی اوردعاپڑھ لے توبھی دعائے قنوت پڑھنے والاواجب اداہوجائے
گا،ہاں جودعائیں نبی کریم صلی اللہ تعالی
علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہیں ،وہ دعائیں پڑھنازیادہ بہترہے
،اورامام حسن رضی اللہ تعالی عنہ کوجودعا حضورعلیہ الصلوۃ
والسلام نے سکھائی وہ بھی چونکہ نبی کریم صلی اللہ
تعالی علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے تواس کاپڑھنابھی بہترہے۔
بہار شریعت
میں ہے : ”دعائے قنوت کا پڑھنا واجب ہے اور اس میں کسی خاص دعا
کا پڑھنا ضروری نہیں۔ بہتر وہ دعائیں ہیں ، جو
نبی صلی اللہ تعالیٰ عليہ وسلم سے ثابت ہیں اور ان
کے علاوہ کوئی اور دعا پڑھے ، جب بھی حرج نہیں۔ سب
میں زیادہ مشہوردُعا یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَ نَسْتَغْفِرُکَ وَ نُؤْمِنُ
بِکَ وَ نَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ
الْخَیْرَ کُلَّہٗ وَنَشْکُرُکَ وَلَا
نَکْفُرُکَ وَ نَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ ؕاَللّٰھُمَّ
اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّیْ وَنَسْجُدُ وَاِلَیْکَ
نَسْعٰی وَنَحْفِدُ وَنَرْجُوْ رَحْمَتَکَ وَنَخْشٰی
عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ . اور بہتر یہ ہے کہ اس دعا کے
ساتھ وہ دعا بھی پڑھے جو حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ عليہ
وسلم نے امام حسن رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کو تعلیم فرمائی ، وہ یہ ہے: اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ
فِیْ مَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنِیْ فِیْ مَنْ
عَافَیْتَ وَ تَوَلَّنِیْ فِیْ مَنْ تَوَلَّیْتَ وَ
بَارِکْ لِیْ فِیْ مَا اَعْطَیْتَ وَقِنِیْ شَرَّ مَا
قَضَیْتَ فَاِنَّکَ تَقْضِیْ وَلَا یُقْضٰی
عَلَیْکَ اِنَّہٗ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ وَلَا
یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ تَبَارَکْتَ وَ تَعَالَیْتَ سُبْحَانَکَ
رَبَّ الْبَیْتِ وَ صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ
وَاٰلِہٖ“ (بھار
شریعت ، حصہ4 ، ج1 ، ص654۔655 ، مکتبۃ المدینہ ،
کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟