مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر: WAT-1045
تاریخ اجراء: 06صفرالمظفر1444 ھ/03ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جماعت کے دوران پہلی صف میں ایک یا
ایک سے زائد بندوں کے کھڑے ہونے کی
جگہ باقی ہواور بعد میں آنے والے صرف پنکھے کی ہوا کے لیے
پچھلی صف میں کھڑے ہو جائیں تو کیا یہ جائز ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صف کو مکمل کرنا واجب ہے لہذا جو لوگ پہلی صف میں جگہ ہوتے
ہوئے صرف زیادہ ہوا لینے کی
خاطرپچھلی صف میں کھڑے ہو جاتے ہیں وہ اس واجب کے تارک ہیں
اور گناہ گار ہیں، ان پر لازم ہے کہ توبہ کریں اورآئندہ پہلے اگلی صف مکمل کریں پھر جب اگلی
صف میں جگہ باقی نہ رہے
تب پیچھے دوسری صف بنائیں
۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟