مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل رضا مدنی
فتوی نمبر: Web-438
تاریخ اجراء: 28ذوالحجۃالحرام1443
ھ/28جولائی2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز کے رکن قیام میں الٹا ہاتھ
اٹھا کر خارش کرنے یا استعمال کرنے
سے نماز کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مطلقا ایسا نہیں ہے کہ الٹے ہاتھ سے خارش کرنے پر نماز
فاسد ہو جائے گی کہ دونوں ہاتھ اپنی جگہ سے الگ ہو گئے ،جیسا کہ
بعض لوگ اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں ، بلکہ یہاں بھی
عمل کا مشہور و معروف قاعدہ جاری ہو گا کہ اگر عملِ کثیر (دیکھنے
والے کو ایسا لگے کہ یہ عمل کرنے والا نماز میں نہیں ) ہے
تو نماز فاسد ہو جائے گی وگرنہ نہیں۔البتہ بہتر یہی
ہے کہ قیام میں سیدھا ہاتھ استعمال کیا جائے کہ سیدھے
ہاتھ کے استعمال کی صورت میں کم حرکت لازم آئے گی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟