فتوی نمبر:WAT-208
تاریخ اجراء:26ربیع الاول 1443ھ/02نومبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک اسلامی بہن کے گھٹنوں
میں سخت تکلیف ہے،جس کی وجہ سے وہ زمین پر بیٹھ کر بھی نماز نہیں پڑھ
پاتیں ،تو وہ تکبیر
کھڑے ہوکر کہیں اور بقیہ کرسی پر بیٹھ کر اشاروں سے پڑھ لیں،تو
کیا یہ درست ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر وہ اسلامی
بہن زمین پر یا زمین
پر رکھی ہوئی ایسی چیز جس کی اونچائی
بارہ انگل سے زیادہ نہ ہو،اس پر بھی
سجدہ نہیں کر سکتیں
مثلا اس طرح سجدہ کرنے سے ناقابل
برداشت تکلیف ہو
گی یا مرض بڑھ جائے
گا یا دیر سے اچھا
ہوگا،تو اس صورت میں وہ کرسی
پر بیٹھ کر اشارے سے
نماز ادا کر سکتی ہیں ۔اور اگر وہ اسلامی
بہن زمین پر یا زمین
پر رکھی ہوئی ایسی چیز جس کی اونچائی
بارہ انگل سے زیادہ نہ ہو،اس پر سجدہ کر سکتی ہیں،تو
پھر اس صورت میں کرسی پر بیٹھ کر سجدے کے لئے اشارہ کافی
نہیں ہوگا،اگر سجدہ پر
قادر ہونے کے باوجود اس کے لئے اشارہ کیا تو سرے سے نماز ہی نہیں ہوگی۔اس
صورت میں جتنی دیر قیام کر سکتی ہوں،اتنا
قیام کریں ،پھر جب قیام
پر قدرت ختم ہوجائے،تو کرسی
پر بیٹھ کر نماز جاری
رکھیں اور سجدہ زمین پر کر یں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟