مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1736
تاریخ اجراء:15ذوالحجۃ الحرام 1445ھ22جون2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
گرمیوں میں مسجد کے صحن میں جماعت میں کروا سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! کرواسکتے ہیں ،کہ صحن بھی مسجد کا ہی حصہ ہوتا ہے ۔
اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے سوال ہوا:”کوئی شخص باوجود داخل مسجد ہونے کے صحن مسجد میں نماز پڑھے تو اُس کو مسجد کا پورا ثواب ملے گا یا کم؟“ تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے جواباً ارشاد فرمایا:”اُس میں نماز مسجد ہی میں نماز ہے، پٹے ہوئے درجے کو مسجدِ شتوی کہتے ہیں یعنی موسم سرماکی مسجد اور صحن کو مسجدِ صیفی یعنی موسم گرما کی مسجد ۔ اذان مسجد میں منع ہے ، نہ دالان میں اجازت ہے نہ صحن میں ۔ مسجد میں جنازے کے لئے اجازت نہیں ھوالصحیح ، صحن کسی حکم میں مسجد سے جدا نہیں۔“(فتاوی رضویہ،جلد8،صفحہ73،رضا فاونڈیشن، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟