Garmiyon Mein Masjid Ke Sehan Mein Jamaat Karwana Kaisa

 

گرمیوں میں مسجد کے صحن میں جماعت کروانا کیسا؟

مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1736

تاریخ اجراء:15ذوالحجۃ الحرام 1445ھ22جون2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   گرمیوں میں مسجد کے صحن میں جماعت میں کروا سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں! کرواسکتے ہیں ،کہ صحن  بھی مسجد  کا ہی حصہ ہوتا ہے ۔

   اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے سوال ہوا:”کوئی شخص باوجود داخل مسجد ہونے کے صحن مسجد میں نماز پڑھے تو اُس کو مسجد کا پورا ثواب ملے گا یا کم؟“ تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے جواباً ارشاد فرمایا:”اُس میں نماز مسجد ہی میں نماز  ہے، پٹے ہوئے درجے کو مسجدِ شتوی کہتے ہیں یعنی موسم سرماکی مسجد اور صحن کو مسجدِ صیفی یعنی موسم گرما کی مسجد ۔ اذان مسجد میں منع ہے ، نہ دالان میں اجازت ہے نہ صحن میں ۔ مسجد میں جنازے کے لئے اجازت نہیں  ھوالصحیح ، صحن کسی حکم میں مسجد سے جدا نہیں۔“(فتاوی رضویہ،جلد8،صفحہ73،رضا فاونڈیشن، لاھور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : Masjid Sehan Jamaat Namaz