Kya Farzon Ki Teesri, Chothi Rakat mein Surat Milane Se Sajda Sahw Wajib Hoga ?

کیا فرضوں کی تیسری ،چوتھی رکعت میں سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب ہوگا؟

مجیب:مولانا سرفرازاختر صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر: Har:3935-a

تاریخ اجراء:14جمادی الثانی 1438ھ/14 مارچ 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت نہیں ملانی ہوتی  اگر کسی نے بھول کر  فرضوں کی تیسری  یا چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملا لی تو سجدہ سہو واجب ہو گا یا نہیں؟

سائل :محمد تصور عطاری (ٹنڈو جام)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت  ملانامکروہ تنزیہی ہے کہ نہ ملانا بہتر،اگر ملالی تو نماز ہو جائے گی مگر خلاف اولی ہوگی جبکہ سجدہ سہو واجبات نماز میں سے کسی واجب کے سہواً ترک سے لازم آتا ہے لہذا فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا۔نیز کراہت کا یہ حکم بھی صرف امام کے بارے میں ہے،منفرد یعنی اکیلے نماز پڑھنے  والا فاتحہ کے بعد سورت ملا لے تو کسی قسم کی  کراہت  بھی نہیں بلکہ منفرد کے لئے توسورت ملا لینا مستحب ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم