مجیب: مولانا محمد نوید چشتی
عطاری
فتوی نمبر: WAT-601
تاریخ اجراء: 28رجب المرجب 1443ھ/02مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں
اگر کوئی شخص سورت فاتحہ کے بعد بھولے سے سورت بھی پڑھ لے، تو کیا
سجدہ سہو کرنا ہو گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر کسی
نے فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت
فاتحہ کے بعد کوئی سورت پڑھ لی، تو اس سے سجدہ سہو لازم نہیں ہو
گا، خواہ اس نے جان بوجھ کر پڑھی ہو یا پھر بھولے سے۔ بلکہ
منفرد یعنی تنہا نماز ادا کرنے والے کے لئے ان رکعتوں میں سورت
فاتحہ کے بعد سورت ملانا افضل قرار دیا گیا ہے۔جبکہ امام کے کے
لیے مکروہ ہے اور اگر مقتدیوں پرگراں گزرے توحرام۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟