مجیب: مولانا محمد علی عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2401
تاریخ اجراء: 14رجب المرجب1445 ھ/26جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
فرض الاعادہ اور واجب
الاعادہ نماز میں کیا فرق ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فرض الاعادہ کامعنی یہ ہے کہ:" جس کا اعادہ(دوبارہ
پڑھانا) فرض ہو۔" اور واجب الاعادہ کا معنی یہ ہے کہ:"
جس کااعادہ(دوبارہ پڑھنا) واجب ہو۔"
عام طور پر فرض الاعادہ
نماز ، اس نماز کے لئے بولا جاتا ہے، جو ادا نہ ہوئی ہو اور اس کا پھیرنا فرض ہو، جیسے بہار
شریعت میں یہ مسئلہ موجود ہے کہ: ۔۔۔ جتنی
نمازیں باوجود قدرت قیام بیٹھ کر پڑھی ہوں ان کا اعادہ
فرض ہے۔ يوہيں اگر ویسے کھڑا نہ ہو سکتا تھا مگر عصا یا
دیوار یا آدمی کے سہارے کھڑا ہونا ممکن تھا تو وہ نمازیں
بھی نہ ہوئیں، ان کا پھیرنا فرض۔"(بہار
شریعت،ج 1،حصہ 3،ص 511)
اور واجب الاعادہ نماز، وہ نماز ہے جس میں کوئی واجب
قصداً چھوڑ دیا یا بھولے سے رہ گیا، لیکن سجدہ سہو
نہیں کیا، تو اس کمی کو پور اکرنے کے لئے اس نماز کو دوبارہ
پڑھنا واجب ہوتا ہے، اور ایسی نماز کو واجب الاعادہ کہتے
ہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟