مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2034
تاریخ اجراء: 15ربیع الاول1445 ھ/02اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نمازِ فجر کے پورے وقت میں اور نماز عصر کے بعد
سجدہ شکر کرنا مکروہ تحریمی،ناجائز و گناہ ہے۔اورعصرکاجوآخری
مکروہ وقت ہے (یعنی جس وقت میں سورج زرداورمتغیرہوجاتاہے)اس
وقت میں سجدہ شکرکرنامطلقامکروہ تحریمی ہے، اگرچہ ابھی
عصرکی نمازادانہ کی ہو۔
علامہ ابن عابدین شامی
رحمۃ اللہ علیہ قنیہ کے حوالہ سے سجدہ شکر کے متعلق فرماتے ہیں: یکرہ ان یسجد شکرا بعد الصلاۃ فی
الوقت الذی یکرہ فیہ النفل ولایکرہ فی غیرہ‘‘ ترجمہ: نماز کے بعد
سجدہ شکر کرنا مکروہ ہے اس وقت میں جس میں نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے اس
کے علاوہ میں مکروہ نہیں۔(رد المحتارمع الدرالمختار ،ج 02،ص 38، مطبوعہ:
کوئٹہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟