Fajar Ki Qaza Namaz Mein Niyat Kis Tarah Karein ?

فجر کی قضا نماز میں نیت کس طرح کی جائے ؟

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1438

تاریخ اجراء: 13رجب المرجب1445 ھ/25جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میں فجر کی قضا نماز پڑھنا چاہتی ہوں، تو اس میں نیت کس طریقے سے کروں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر اسی دن کی فجر  کی نماز قضاکر رہی ہوں تویو ں نیت کریں کہ  نیت کرتی ہوں آ ج کی قضا ہونے والی نماز فجر کی۔

   اور اگر پہلےکسی دن کی ہو تو یوں  نیت کریں کہ  نیت کرتی ہوں فلاں دن کی قضا ہونے والی نماز فجر کی۔

   اور ایک سے زائد نماز فجر قضا ہوئی ہوں تویوں  بھی نیت کی جاسکتی ہے کہ نیت کرتی ہوں سب سے پہلے قضا ہونے والی نماز فجرکی جو آج تک ادا نہیں کر سکی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم