Jo Imam Darhi 1 Musht Se Kam Kare To Us Par Kiya Hukum Hai?

جوامام  داڑھی ایک مشت سے کم کرے تو اس پر کیا حکم ہے؟

مجیب:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Kan:11957

تاریخ اجراء:06محرم الحرام1438ھ/08اکتوبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ جو شخص اپنی داڑھی کو ایک مشت سے کم کرتا ہے اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟

سائل:فخرالزمان عطاری(تحصیل وزیر آباد ضلع گجرانوالہ ڈاکخانہ ساروکی چیمہ)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    داڑھی منڈوانا ،یاایک مشت سے کم کروانا ناجائز و گناہ ہےاور ایسا شخص فاسقِ معلن ہے اس کے پیچھے نماز مکروہ ِ تحریمی ہےیعنی پڑھنا گناہ اور پڑھ لی ہو تو اس نماز کا اعادہ واجب ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم