مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-104
تاریخ اجراء: 02 جمادی الاخریٰ
1443 ھ/06جنوری 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں
علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ضحوہ
کبری کے وقت سجدہ شکر ادا کرنے سے ادا ہو جائے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جن اوقات میں نفل پڑھنا مکروہ ہے ان اوقات میں سجدہ
شکر بھی مکروہ ہے ،لہذا ضحوہ کبریٰ کے
مکروہ وقت میں سجدہ شکرکرنابھی مکروہ ہے ۔
حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی
الفلاح میں ہے:”سجدۃ الشکر تکرہ فی وقت یکرہ النفل فیہ لافی غیرہ“یعنی
جن اوقات میں نفل پڑھنا مکروہ ہے ان اوقات میں سجدہ شکر بھی
مکروہ ہے ،ان کے علاوہ میں نہیں۔(حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی
الفلاح، صفحہ149، مطبوعہ کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟