Chandi Ya Kisi Aur Dhaat Ka Taweez Pehan Kar Namaz Parhna

چاندی یا کسی اور دھات کا تعویذ پہن کر نماز پڑھنا

مجیب:ابوالفیضان عرفان احمدمدنی

فتوی نمبر:WAT-1132

تاریخ اجراء:07ربیع الاول1444ھ/04اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   چاندی یا کسی اور دھات کا تعویذ پہن کر نماز پڑھنے کا کیا  حکم ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   چاندی یا کسی اور دھات کے کَور (ڈبیہ/Cover) میں تعویذ بند کر کے پہننا عورت کیلئے جائز اور مرد کے لئے ناجائز وگناہ ہے، کیونکہ مرد کے لئے صرف چاندی کی ساڑھے چار ماشے سے کم ایک نَگ والی، صرف ایک عدد وہ انگوٹھی پہننا جائز ہے،  جو مردانہ طَرز پر بنائی گئی ہو، اُس کے علاوہ مرد کے لئے چاندی یا کسی بھی دھات  کا تعویذپہننا جائز نہیں ہے، لہٰذا چاندی یا کسی اور دھات کا تعویذ پہن کر نماز ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے،یعنی اس حال میں نمازاداکرناگناہ ہے اوراگرکرلی ہوتواس کااعادہ کرنالازم ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم