مجیب: ابو مصطفیٰ محمد
ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-904
تاریخ اجراء: 23شعبان المعظم1444 ھ/16مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شرعی طور پر مسافر
وہ ہےکہ جو اپنی بستی(جہاں وہ موجود ہے) سے تین دن کی
مسافت یعنی 92 کلومیٹر کےارادے سے نکلے، 92کلومیٹر کا
مطلب یہ ہےکہ اپنی بستی کے باہر سے لےکر جس جگہ جانا ہواس جگہ
تک کا یک طرفہ فاصلہ 92کلومیٹرہو ۔پھر اگر شہر سے جارہاہے ،تو
شہر کے مضافات کے باہرسے لے کر اس جگہ تک کا فاصلہ92کلومیٹر ہونا
ضروری ہے ۔پوچھی گئی
صورت میں بریڈ فورڈ اور پاکستا ن کا فاصلہ 92 کلومیٹر سے
کہیں زائد ہےلہذا جب آپ بریڈ فورڈ کے مضافات سے نکل
جائیں گے تو مسافر ہوں گے اور یہیں سے نماز قصر کرنا شروع کردیں گے اگرچہ
ابھی 92 کلومیٹر کی
مسافت طے نہ ہوئی ہو ۔
فتاوی رضویہ میں ہے:’’المسافر بمن جاوز عمران
موطنہ قاصدا مسیر ۃ ثلاثۃایام‘‘یعنی مسافر وہ ہے کہ جو
اپنی آبادی سےتین دن کی مسافت کاقصد کرکے
نکلا۔(فتاوی رضویہ
مخرجہ ،جلد:8،صفحہ :243،رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
بہارشریعت
میں ہے :"مسافر کاحکم اس وقت ہےکہ بستی کی
آبادی سے باہر ہوجائے شہر میں ہے تو شہر سے ،گاؤں
میں ہے تو گاؤں سے اور شہر والے کے لیے یہ بھی ضرور
ہے ہے کہ شہر کے آس پاس جو آبادی شہر سے متصل ہے اس سے
بھی باہر ہوجائے"(بہار شریعت ،جلد:2،حصہ :4،صفحہ:742، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟