مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1342
تاریخ اجراء: 22جمادی الثانی1445
ھ/05جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سجدے میں جاتے ہوئےاگر ہاتھ زمین پر پہلے رکھ لیے
جائیں، تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟کیونکہ ایک مریضہ ہیں
وہ اگر گھٹنے پہلے رکھ لیں، تو کمر
اور ٹانگوں میں کھنچاؤپڑتا ہے اور سانس پھول جاتا ہے ،جس سے سخت آزمائش کا سامنا ہوتا ہے، ان کے لئے کیا
حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سجدہ میں جاتے ہوئے بلاعذر
گھٹنوں سے پہلے ہاتھ زمین پر رکھنامکروہِ تنزیہی یعنی ناپسندیدہ ہے لیکن
گناہ نہیں ۔ ہاں اگر عذر ہو
تو مکروہِ تنزیہی بھی نہیں ۔ لہٰذا پوچھی
گئی صورت میں جب عذر درپیش ہے تو بلا کراہت نماز جائز ہو گی۔
مفتی امجد علی
اعظمی رحمۃ اللہ علیہ نماز کے مکروہاتِ تنزہیہ بیان
کرتے ہوئے بہارِ شریعت میں لکھتے ہیں :”سجدہ کو جاتے وقت گھٹنے
سے پہلے ہاتھ رکھنا، اور اٹھتے وقت ہاتھ سے
پہلے گھٹنے اٹھانا، بلا عذر مکروہ ہے۔“(بہار شریعت، جلد 1، صفحہ 633، مکتبۃ
المدینہ ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟