مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر:WAT-33
تاریخ اجراء:23محرم الحرام1443ھ/01ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مغرب کی نماز ميں قعدہ اولی ميں بھولے سے سلام پھير ديا تو کيا اب نماز
دوبارہ پڑھنی ہو گی يا ايک رکعت ملا کر آخری ميں سجدہ سہو سے
نماز درست ہو جائے گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر اس شخص نے سلام پھيرنے کے بعد کوئی
منافی نماز کام مثلاً کھانا،پينا،کلام کرنا
يا مسجد سے باہر نکل جانا وغيرہ
نہيں کيا تھا کہ اسے ياد آ گيا کہ ميں نے دو سری رکعت پر سلام پھير
ديا ہے تو ايک رکعت اور ملا کر آخر ميں سجدہ سہو کرنے سے اس کی نماز درست ہو
جائے گی اور اگر منافی نماز کام کر ليا اس کے بعدياد
آيا تو اب نماز دوبارہ پڑھنی ہو گی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟