Bhool Kar Pehli Rakat Par Qaida Karna

بھول کرپہلی رکعت پرقعدہ کرنا

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-957

تاریخ اجراء:       06محرم الحرام1443 ھ/06اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کوئی بھولے سے پہلی رکعت  کے اندر ہی قعدے میں بیٹھ گیا اور تشہد پڑھ لیا،  تو  کیا اس پر سجدہ سہو لازم ہو گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   صورتِ مسئولہ میں اس پر سجدہ سہو لازم ہو گا، اگر سجدہ سہو نہیں کیا، تو نماز واجب الاعادہ ہو گی، اس لیے کہ ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف  منتقل ہونے میں بقدرِ رکن (تین مرتبہ سبحان اللہ کی مقدار) تاخیر ہو جائے اورایسا بھولے سے ہو ، تو سجدہ سہو لازم ہوتا ہے اور چونکہ  پوچھی گئی صورت میں  نمازی نے   قعدے میں بیٹھ کر مکمل تشہد پڑھ لیا، جس کی وجہ سے یقیناً بقدرِ رکن تاخیر ہوئی اور ایسا بھولے سے ہوا، لہٰذا اس صورت میں سجدہ سہو کرنا واجب  ہو گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم