Bhool Kar Baghair Wazu Namaz Parh Li To Kya Hukum Hai ?

بھول کربغیروضونمازپڑھ لی توکیاحکم ہے ؟

مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر:WAT-1168

تاریخ اجراء:19ربیع الاول1444ھ/16اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر وضو ٹوٹ گیا ہو اور یاد نہ ہو اور بغیر وضو کے نماز پڑھ لی تو نماز کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر کسی کا وضو ٹوٹ گیا اور اسے وضو کرنا یاد نہ رہا اور اس نے بھول کر بغیر وضو کے ہی نماز پڑھ لی اور بعد میں معلوم ہوا کہ میرا وضو نہیں تھااور میں نے بغیر وضو کے نماز ادا کی ہے ،تو اس نماز کو دووبارہ پڑھنا لازم ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم