مجیب:ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3359
تاریخ اجراء: 10جمادی الاخریٰ 1446ھ/13دسمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جو سجدہ سہو کر کےالتحیات پڑھنا شروع کر دےاور بھول جائے کہ اس نے سجدہ سہو کر لیا ہے،اس لیے دوبارہ سجدہ سہو کر لےاور پھر بعد میں یاد آئے کہ وہ تو سجدہ سہو کر چکا تھا،تو ایسی صورت میں کیا حکم شرعی ہو گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مذکورہ صورت میں بھولے سے دوبارہ سجدہ سہو کرنے سے نمازپرکوئی فرق نہیں پڑاکہ یہ جواس نے دوبارہ سجدہ سہوکرنے کے لیے سلام پھیراہے ،یہ درحقیقت خروج بصنعہ والاسلام ہے ۔ہاں اگر یہ امام ہے ،تو جو مقتدی مسبوق تھا یعنی بعض رکعات اس نے نہیں پائی تھیں، وہ اگر اس زائدسجدے میں اس کا شریک ہو ا تو اس کی نماز جاتی رہی،وہ اپنی نمازکودوبارہ اداکرے گا۔
اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃالرحمن سے سوال ہوا کہ :" جس نماز میں سہو نہ ہوا اور سجدہ سہو کیا تو نماز جائز ہے یا نہیں؟"
اس پر آپ علیہ الرحمۃ نے ارشاد فرمایا:”بے حاجت سجدہ سہو نماز میں زیادت اور ممنوع ہے مگر نماز ہوجائے گی۔ ہاں اگر یہ امام ہے تو جو مقتدی مسبوق تھا یعنی بعض رکعات اس نے نہیں پائی تھیں وہ اگر اس سجدہ بے حاجت میں اس کا شریک ہو ا تو اس کی نماز جاتی رہے گی "لانہ اقتدی فی محل الانفراد "(کیونکہ اس نے محلِ انفراد میں اس کی اقتدا کی)“(فتاوی رضویہ،جلد 6،صفحہ327-328، رضا فاؤنڈیشن لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟