مجیب: مولانا جمیل احمد غوری
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1143
تاریخ اجراء: 03ربیع الاول1445 ھ/20ستمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی کسی بھی صورت
میں بیٹھ کر فرض و واجب نماز یا فجر کی سنتیں پڑھنا
جائز نہیں اور نہ ہی اس صورت میں یہ نمازیں ادا ہوں
گی۔ ان نمازوں میں قیام فرض ہے اور میک اپ یا
بھاری لباس قیام معاف ہونے کا سبب نہیں۔
قیام نماز کے فرائض
میں سے ہے،اس کے متعلق در مختار میں ہے:”(ومنھا
القیام فی فرض) وملحق بہ کنذر وسنۃ فجر فی الاصح( لقادر
علیہ) وعلی السجود“یعنی فرض
نماز ، اور اس سےملحق جیسے نذر کی نماز ، اور اصح قول کے مطابق سنتِ
فجر ، ان نمازوں میں قیام کرنا بھی ارکانِ نماز میں سے ایک
رکن ہے ، اس شخص کے لئے جو قیام اور سجدہ کرنے پر قادر ہو۔(در
مختار متن رد المحتار، جلد 2 ، صفحہ،163،164 ، مطبوعہ: بیروت)
بہارِ
شریعت میں ہے:”فرض و وتر وعیدین و سنتِ فجر میں
قیام فرض ہے کہ بلا عذرِ صحیح بیٹھ کر یہ نمازیں
پڑھے گا، نہ ہوں گی۔“(بہارِ شریعت،
جلد1،صفحہ 510، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟