Bator Wazifa Ayat e Sajda 20 Bar Parhi To Kitny Sajde Wajib Hon Gey?

 

ایک ہی آیتِ سجدہ ایک جگہ  بطورِ وظیفہ 20 بار پڑھی تو کتنے سجدے واجب ہوں گے؟

مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1726

تاریخ اجراء:27ذوالقعدۃالحرام1445ھ/05جون2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کوئی شخص وظیفہ کے طور پر ایک ہی وقت میں، ایک ہی جگہ پر ،ایک ہی آیتِ سجدہ 20 بار تلاوت کرے ،تو کتنی بار سجدہ تلاوت واجب ہو گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ایک مجلس میں ایک ہی آیتِ سجدہ بار بار پڑھنے سے ایک ہی سجدہ واجب ہوتا ہےخواہ وظیفہ کے طور پر پڑھیں یا اس کے علاوہ ۔

   بہار شریعت میں ہے:’’ایک مجلس میں سجدہ کی ایک آیت کو بار بار پڑھا یا سنا ،تو ایک ہی سجدہ واجب ہوگا۔ مجلس میں آیت پڑھی یا سُنی اور سجدہ کر لیا ،پھر اسی مجلس میں وہی آیت پڑھی یا سُنی تو وہی پہلا سجدہ کافی ہے۔“(بھار شریعت ، جلد1، صفحہ735، مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم