مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1854
تاریخ اجراء:06صفر المظفر1446ھ/12اگست2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک شخص بدین میں رہتا ہے، اب اس کا ارادہ کراچی جا کر رہنے کا ہے،بدین سے کراچی کا سفر 92 کلو میٹر سے زائد ہے، اس صورت میں وہ بدین سے کراچی آئے، تو نمازوں کے حوالے سے کیا حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں مذکورہ شخص جب بدین کی حدود سے نکل کر سفر میں ہو گا تو وہ مسافر رہے گا اور اس حالت میں نمازوں میں قصر کرنے کا حکم ہوگا،جب تک کہ وہ کراچی آکر اقامت کی نیت نہ کرلے یعنی بدین سے کراچی کے سفر کے دوران ظہر، عصر یا عشا کی نماز آتی ہے، تو ان کے چار چار فرضوں کے بجائے دو رکعت فرض کی ادا کرے گا، پھر جب وہ کراچی میں آکر پندرہ دن یا اس سے زائد اقامت(یعنی ٹھہرنے) کی نیت کرلے گا،تو کراچی میں وہ مقیم کہلائے گااور پوری نماز پڑھے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟