مجیب:مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-3214
تاریخ اجراء:24ربیع الثانی1446ھ/28اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جب بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو اس کے کان میں کتنے ٹائم بعد اذان دی جائے گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بچے کی پیدائش کے فوراً بعد دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا مستحب ہے،بچے کو نہلانے کے بعد پہلا کام یہی ہونا چاہیے،اس میں بلاوجہ تاخیر نہیں کرنی چاہیےتاکہ شیطان کی دخل اندازی اورام الصبیان (سوکڑے) کی بیماری سے بچت ہو۔
چنانچہ فتاوی رضویہ میں ہے:”جب بچہ پیداہو فوراً سیدھے کان میں اذان، بائیں میں تکبیر کہے کہ خلل شیطان وام الصبیان سے بچے۔“(فتاوی رضویہ،ج24،ص452، رضا فاؤنڈیشن،لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟