Kiya Bache Ke Kan mein Azan Baith Kar De Sakte Hain?

کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟

مجیب: مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر: Aqs:851

تاریخ اجراء: 07محرم الحرام  1438 ھ/09اکتوبر  2016 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بچے کے کان میں دی جانے والی اذان بیٹھ کر دی جا سکتی ہے ؟

          سائل:محمد وسیم (صدر ،کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    اذان دینے کا طریقہ معروف و معہود ہے اور جو طریقہ نماز کے لیے دی جانے والی اذان کا ہے وہی طریقہ دیگر اذانوں مثلا بچے کے کان میں یا مصیبت کے وقت دی جانے والی اذان کا بھی ہےاور نماز کے لیے دی جانے والی اذان بیٹھ کرنہیں بلکہ کھڑے ہو کر دی جاتی ہے اس لئے کلام ِ علماء سے مفہوم کی روشنی میں یہی مناسب ہے کہ بچے کے کان میں بھی کھڑے ہو کر اذان دی جائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم