مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1699
تاریخ اجراء:22محرم الحرام1446 ھ/29جولائی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اذان میں جب مؤذن اشھد ان محمدا رسول اللہ کہتا ہے، تو اس دوران درود پاک پڑھ سکتے ہیں یا
نہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دورانِ اذان بھی نبی
کریم صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہٖ وسلم کا نام
نامی اسم گرامی سن کر درود پاک پڑھ سکتے ہیں، بلکہ پڑھنا مستحب
ہے۔
اذان کے دوران حضور صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
کا نام مبارک سن کر کیا کرنا چاہیے اس کے متعلق رد المحتار میں
ہے ”يستحب أن يقال عند سماع الأولى من الشهادة: صلى الله عليك
يا رسول الله، وعند الثانية منها: قرت عيني بك يا رسول الله، ثم يقول: اللهم متعني
بالسمع والبصر بعد وضع ظفري الإبهامين على العينين“
ترجمہ: مستحب ہے کہ مؤذن کی پہلی شہادت پر ”صلی
اللہ عليك يا رسول اللہ“ کہا جائے اور دوسری پر”قرت
عيني بك يا رسول الله“ پھر انگوٹھوں کے ناخنوں کو آنکھوں پر
رکھ کر کہے: ” اللهم متعني بالسمع والبصر“۔(رد
المحتار،جلد 1،صفحہ 398،مطبوعہ بیروت)
بہار شریعت میں
ہے: ”جب مؤذن ”اشھد ان محمدا رسول اللہ“ کہے تو
سننے والا درود شریف پڑھے، اور مستحب ہے کہ انگوٹھوں کو بوسہ دے کر
آنکھوں سے لگالے، اور کہے ”قرۃ عینی
بک یارسول اللہ۔ اللھم متعنی بالسمع والبصر“۔(بھار
شریعت،جلد1،صفحہ474، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟