مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1706
تاریخ اجراء:14ذوالقعدۃالحرام1445 ھ/23مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا اذان کے لئے داڑھی شرط نہیں ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اذان دینے والے کا داڑھی والا ہونا شرط نہیں ہے، کسی کی داڑھی ابھی تک نہ آئی ہو تو وہ اذان دے سکتا ہے جبکہ وہ سمجھدار ہو اور درست اذان دینے پر قادر ہو۔البتہ داڑھی منڈانے والا یا ایک مشت سے کم کروانے والا شخص فاسق ہے اور فاسق کی اذان مکروہ ہے ، اگر یہ اذان دے ، تو اس کی اذان کا اعادہ کیا جائے یعنی دوبارہ کہی جائے۔
بہارِ شریعت میں ہے:”فاسق اگرچہ عالم ہی ہو اور نشہ والے اور پاگل اور ناسمجھ بچے اور جنب کی اذان مکروہ ہے، ان سب کی اذان کا اعادہ کیا جائے۔ “(بھارِ شریعت، جلد1، صفحہ 466، مکتبۃ المدینہ ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟