مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر:WAT-1803
تاریخ اجراء: 18ذوالحجۃالحرام1444 ھ/7جولائی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نمازِ اوابین کی فضیلت کیا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نمازِ اوابین کے متعلق سنن ابن ماجہ میں ہے” عن أبي هريرة، أن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «من صلى
بعد المغرب ست ركعات لم يتكلم بينهن بسوء، عدلن له بعبادة ثنتي عشرة سنة“
ترجمہ: حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی
اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو مغرب کے بعدچھ رکعتیں اس طرح ادا کرے
کہ ان کے درمیان کو ئی بری بات نہ کہے تو یہ چھ
رکعتیں بارہ سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔‘‘ (سنن ابن ماجہ،کتاب اقامۃ الصلاۃ،ج 1،ص
369،حدیث 1167،دار إحياء الكتب العربية)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟