مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-452
تاریخ اجراء: 26محرم الحرام1444ھ/25اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عورتوں کوفرض نمازیں کس وقت پڑھناچاہیے
؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورتوں کےلیے افضل یہ ہے کہ
فجرکاوقت شروع ہوتے ہی اندھیرے میں نمازاداکرلیں، فجرکے
علاوہ باقی نمازوں میں ان کےلیے بہتر یہ ہے کہ مردوں
کی نمازختم ہونے کاانتظار کریں اور جماعت ختم ہونےکےبعد
نماز ادا کریں۔
درمختار
اور مجمع الانہرمیں ہے :”واللفظ للآخر:افضل
للمرأۃ فی الفجرالغلس ،وفی غیرہ الانتظارالی فراغ
الرجال عن الجماعۃ“ یعنی عورت کے لیے فجرمیں غلس
یعنی اندھیرے میں نمازپڑھناافضل ہے ، اورفجرکے علاوہ نمازوں
میں مردوں کی جماعت کاانتظارکرنا افضل ہے ۔(مجمع الانھر، جلد1،صفحہ108، مطبوعہ: کوئٹہ )
بہارشریعت میں ہے :’’عورتوں
کےلیے ہمیشہ فجر کی نماز غلس (یعنی اول
وقت)میں مستحب ہے اور باقی نمازوں میں بہتر یہ
ہے کہ مردوں کی جماعت کا انتظار کریں
،جب جماعت ہوچکےتو پڑھیں۔‘‘ (بہارشریعت،جلد:1،صفحہ: 452،مطبوعہ مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟