عورت پر سجدے میں انگلیاں لگانا واجب ہے یا نہیں؟ |
مجیب:مولانا عرفان صاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر: Lar:6183 |
تاریخ اجراء: 08ربیع الاول 1438ھ/08دسمبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت سجدے میں مردوں کی طرح پاؤں کی انگلیوں کے پیٹ زمین پرلگائے گی یانہیں؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
عورت کے لیے وہ طریقہ اپنانازیادہ بہترہے جس میں اس کاسترزیادہ ہواس لیے سجدے میں عورت کوحکم ہے کہ پست ہوکرسجدہ کرے اپنے پیٹ کورانوں سے ملادے،پنڈلیاں زمین سے لگادے،کلائیاں زمین پربچھادے ،سرین کواونچانہ کرے ،اسی لیے پاؤں کی انگلیوں کے پیٹ زمین پرنہ لگائے کہ اس طرح سرین اوپرہوگی جوسترکے منافی ہے ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟