مجیب: مولانا سید مسعود علی
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1197
تاریخ اجراء: 22جمادی الاول1445 ھ/07دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
یہ حکم جماعت کی صورت میں ہے
یعنی دونوں کسی ایک امام کی اقتدا میں نماز
پڑھ رہے ہوں یا عورت اسی مرد کی اقتدا میں نماز پڑھ
رہی ہو۔ البتہ اپنی اپنی نماز پڑھتے ہوئے بھی عورت
کو پیچھے کھڑا ہونا چاہیے کہ برابر کھڑ ا ہونے کی صورت
میں مرد کی نماز اگر چہ فاسد نہ ہوگی لیکن مکروہ ہو گی۔
عورت اگر
مرد کے برابر ہو تو مرد کی نماز فاسد ہوجاتی ہے، اس کی
ایک شرط بیان کرتے ہوئے صدر الشریعہ مفتی امجد علی
اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”وہ نماز دونوں
میں تحریمۃًمشترک ہو یعنی عورت نے اس کی
اقتدا کی ہو یا دونوں نے کسی امام کی ،اگرچہ شروع سے شرکت
نہ ہو، تو اگر دونوں اپنی
اپنی پڑھتے ہوں ، تو فاسد نہ ہوگی ، مکروہ ہوگی۔ “(بہارِ شریعت
، جلد1، صفحہ 587، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟