فتوی نمبر:WAT-104
تاریخ اجراء:15صفر المظفر1443ھ/23ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عصر اور عشا کی سنت قبلیہ چھوٹ جائیں تو فرض نماز کے
بعد پڑھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عصر کی سنت قبلیہ چھوٹ جائیں تو فرض
کے بعد نہیں پڑھ سکتے کہ ان سنتوں کی قضا نہیں ہے اور اگر کوئی
پڑھے گا تو یہ نفل ہوں گے اور عصر کے بعد نفل پڑھنا جائز نہیں ہے اور
اسی طرح عشا کی سنت قبلیہ چھوٹ جائیں تو ان کی قضا
بھی نہیں ہے لیکن اگر کوئی عشا کے فرضوں کے بعد چار رکعت
پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے اور یہ نفل ہوں گےلیکن عشاسے پہلے کی
جوسنت مستحبہ ہیں وہ ادانہیں ہوں گی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟