Asar Aur Isha Ki Sunnatain Farz Ke Baad Ada Karna

عصر اور عشاء کی سنتیں فرضوں کے بعد ادا کرنا

فتوی نمبر:WAT-104

تاریخ اجراء:15صفر المظفر1443ھ/23ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عصر اور عشا کی سنت قبلیہ چھوٹ جائیں تو فرض نماز کے بعد  پڑھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عصر کی سنت قبلیہ چھوٹ جائیں تو فرض کے بعد نہیں پڑھ سکتے کہ ان سنتوں کی قضا نہیں ہے اور اگر کوئی پڑھے گا تو یہ نفل ہوں گے اور عصر کے بعد نفل پڑھنا جائز نہیں ہے اور اسی طرح عشا کی سنت قبلیہ چھوٹ جائیں تو ان کی قضا بھی نہیں ہے لیکن اگر کوئی عشا کے فرضوں کے بعد چار رکعت پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے اور یہ نفل ہوں گےلیکن عشاسے پہلے کی جوسنت مستحبہ ہیں وہ ادانہیں ہوں گی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم