مجیب: مولانا محمد کفیل رضا
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1086
تاریخ اجراء: 05ربیع الاول1445 ھ/22ستمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نمازی جب
ایک کپڑے میں یوں چھپا ہوکہ اس کا سر بھی اسی کے
اندرہو،تو اس کی ذات تو
چھپی ہوئی ہے تاہم ستر عورت
نہیں پایا جارہا ، جبکہ نماز
درست ہونے کے لئے ستر عورت شرط ہے ، نہ کہ
سترِ ذات ۔ یہی
وجہ ہے کہ فقہائے کرام رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خیمے میں برہنہ نماز پڑھ رہا ہو،تو
اس کی نماز نہ ہوگی، اگرچہ وہ
خیمے میں تنہا ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ یوں اس کی ذات تو مستور(باپردہ )
ہے مگر اس کا مقامِ سترِ کھلا ہوا ہے۔
جیساکہ
رد المحتار میں ہے: ’’ والحاصل أن الشرط هو ستر عورة
المصلي لا ستر ذات المصلي، فمن اختفى في خلوة أو ظلمة أو خيمة وهو عريان فذاته
مستورة وعورته مكشوفة وذلك لا يسمى ساترا‘‘ ترجمہ: حاصل کلام یہ کہ نمازی کے ستر کا چھپا ہونا شرط ہے نہ کہ اس کی ذات کا، پس اگر کوئی
تنہائی ، خیمے یا اندھیرے میں ہےجبکہ وہ برہنہ ہے تو اس کی ذات مستور
(چھپی ہوئی) ہے اور ستر عورت
مکشوف(کھلا ہوا ) ہے اور یہ ستر کرنے والا نہیں کہلاتا ۔(رد المحتار علی الدر المختار،
جلد 2، صفحہ104 ،مطبوعہ ، بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟