Andhere Me Namaz Padhne Ka Kya Hukum Hai ?

اندھیرے میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-549

تاریخ اجراء: 17ربیع الاول1444 ھ  /14اکتوبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اندھیرے میں نماز پڑھ سکتے ہیں یانہیں؟ اگرکمرے میں اندھیراہولیکن باہرسے کچھ روشنی آ رہی ہوتو اس روشنی میں نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اندھیرے میں نمازپڑھ سکتے ہیں ،شرعاًحرج نہیں ،خودرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اندھیرے میں نمازاداکرنا ثابت ہے ،البتہ  اتنا شدید اندھیرا جس کی وجہ سے وحشت  ہواوردل گھبرائے یہ نمازکے خشوع وخضوع کے منافی ہے ،ایسے اندھیرے میں نمازنہ پڑھی جائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم