Alcohol Wali Cream Face Par Lagi Hone Ki Halat Mein Namaz Ka Hukum

الکوحل والی کریم چہرے پر لگی ہونے کی صورت میں نماز کا حکم

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1230

تاریخ اجراء: 14جمادی الاول1445 ھ/29نومبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایک اسلامی بہن کوڈاکٹر نے چہرے کے دانوں کے علاج کے لئے ایک کریم تجویز کی ہے جس میں الکوحل شامل ہے، کیا وہ کریم چہرے پر لگے ہونے کی حالت میں نماز پڑھ سکتی ہیں؟ کیونکہ جو ٹائم ڈاکٹر نے بتایا ہے ان میں نمازوں کے اوقات بھی آجاتے ہیں، تو کیا نماز کی ادائیگی کے لئے چہرہ دھو کر کریم صاف کرنا ضروری ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   الکوحل والی کریم چہرے کے دانوں پر پر بطورِ دوا لگائی ہو تو اس حالت میں نماز ہوجائے گی،لہٰذا اگر وضو کرنے کے بعد لگائی ہے تو اس حالت میں نمازپڑھنے کے لئے منہ دھونا ضروری نہیں ہے۔ البتہ وضو کرنے سے پہلے لگائی ہوئی ہے تو وضو کرتے وقت چہرے پر پانی  مکمل بہانا ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم