مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2617
تاریخ اجراء: 22رمضان المبارک1445 ھ/02اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کوئی شخص تنہا نماز پڑھ رہا ہو تو سورہ
فاتحہ پڑھ کر آمین کہے گایا نہیں ؟ جیسے امام صاحب کے پیچھے کہتے ہیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
تنہا نماز پڑھنے والا بھی سورہ
فاتحہ پڑھنے کے بعد آمین کہے گا، اس کے لیے بھی آمین کہنا
سنت ہے۔
مراقی الفلاح شرح نور
الایضاح میں ہے” و يسن التأمين للإمام والمأموم والمنفرد“ترجمہ:(سورہ فاتحہ کے بعد)آمین
کہنا،امام و مقتدی و منفرد (یعنی تنہا نماز پڑھنے والے)سب کے
لئے سنت ہے۔(مراقی الفلاح،ص 97،
المكتبة العصرية)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟