مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری
فتوی نمبر: Web-355
تاریخ اجراء: 02ذوالحجۃالحرام1443
ھ/02جولائی2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز کے دوران اگر آنسو منہ میں چلا گیا
تو نماز کا کیا حکم ہو گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نماز کے دوران اگر آنسو منہ میں چلا گیا اور اسے نگل لیا، تو نماز فاسد ہوجائے گی۔
شامی میں مفسدات ِنماز کے باب میں ہے:”واکلہ
و شربہ مطلقا ولو سمسمۃ ناسیا (ای سواء کان کثیرا او
قلیلا عامدا او ناسیا۔۔ومثلہ ما لو وقع فی
فیہ قطرۃ مطرفابتلعھا “ترجمہ:نماز میں
کھانا پینا مطلقا نماز کو فاسد کردیتا ہے، اگرچہ بھول کر ایک تل
ہی کھائے، یعنی کھانا پینا خواہ قلیل ہو یا
کثیر، بھول کر ہو یا جان بوجھ کر ۔ اسی کی مثل یہ صورت بھی ہے کہ بارش کاقطرہ منہ
میں گرا اور اسے نگل لیا تو
اس سے بھی نماز فاسد ہوجائے گی۔(رد المحتار ،جلد2، صفحہ 462، مطبوعہ: کوئٹہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟