مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1815
تاریخ اجراء:22محرم الحرام1446ھ/29جولائی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
آج کل مسجدوں میں سخت گرمی کی وجہ سےاے سی (Air condition)چلائے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے جو مسجد کا مین ہال والا کمرہ ہے وہ مکمل بند کر دیا جاتا ہےجس پر شیشے یا لکڑی کے دروازے ہوتے ہیں، اس صورت میں اندر والا ہال مکمل بھر جائے تو بعد میں آنے والے برآمدے یا صحن میں کھڑے ہوکر جماعت میں شامل ہوتے ہیں ، کیاان کی نماز ہو جائے گی جبکہ ان کو اندر کے ہال میں موجود کوئی فرد بھی نظر نہیں آرہا ہوتا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اندر کی صفیں مکمل ہیں، اسی وجہ سے باہر برآمدے میں یا برآمدہ نہ ہونے کی صورت میں صحن میں صفیں بنائی گئی ہیں اور باہر والوں کو امام کے ارکان کی ادائیگی کا مائیک وغیرہ سے کہی گئی تکبیر کے ذریعہ علم ہورہا ہے، تو باہر والوں کی نماز ہوجائے گی اگرچہ ہال کے دروازے بند ہوں اور باہر سے اندر نظر نہ آرہا ہو۔
صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”امام و مقتدی کے درمیان کوئی چیز حائل ہو ، تو اگر امام کے انتقالات مشتبہ نہ ہوں ، مثلاً اس کی یا مکبر کی آواز سنتا ہو یا اس کے یا اس کے مقتدیوں کے انتقالات دیکھتا ہے، تو حرج نہیں۔۔۔ مسجد کے متصل کوئی دالان ہے، اس میں مقتدی اقتدا کر سکتا ہے جبکہ امام کا حال مخفی نہ ہو۔ “(بھارِ شریعت، جلد1،صفحہ 565، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟