مجیب:ابو محمد مفتی
علی اصغر عطاری مدنی
فتوی نمبر: Nor-13408
تاریخ اجراء: 14ذی الحجۃ
الحرام1445 ھ/21جون 2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مسافر جب اپنے آبائی شہر اور وطن اصلی میں داخل
ہوجائے تو وہ مقیم ہوجاتا ہے اگرچہ اُس نے اقامت کی نیت نہ
کی ہو۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں زید اپنے
وطنِ اصلی میں داخل ہوتے ہی مقیم ہوگیا، یہاں
جتنے بھی دن زید کا قیام ہوگا، نماز
پوری ہی ادا کرے گا۔
مسافر وطنِ اصلی میں داخل ہوتے ہی
مقیم ہوجاتا ہے، لہذا نماز پوری پڑھے گا۔ جیسا کہ فتاویٰ
عالمگیری وغیرہ کتبِ فقہیہ میں مذکور ہے: ”واذا دخل المسافر مصرہ اتم
الصلاۃ وان لم ینو الاقامۃ فیہ سواء دخلہ
بنیۃ الاجتیاز او دخلہ لقضاء الحاجۃ۔“یعنی جب
مسافر اپنے وطن اصلی میں داخل ہو جائے تو وہ پوری نماز پڑھے گا،
اگر چہ اس کی اقامت کی نیت نہ ہو، خواہ وہ گزرنے کی
نیت سے داخل ہوا ہو یا
کسی کام کی وجہ سے اپنے شہر میں داخل ہوا ہو۔(فتاوٰی عالمگیر
ی، کتاب الصلاۃ، ج 01، ص 142، مطبوعہ پشاور)
سیدی اعلیٰ
حضرت علیہ الرحمہ ایک سوال کے
جواب میں ارشاد فرماتے ہیں:”(زید)جب اپنے وطن کی
آبادی میں آگیا قصر جاتا رہا، جب تک یہاں رہے گا اگرچہ
ایک ہی ساعت، قصر نہ کرسکے گا کہ وطن میں کچھ پندرہ روز ٹھہرنے
کی نیت ضرور نہیں ۔“ (فتاوٰی
رضویہ، ج 08، ص 258، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
بہارِ
شریعت میں ہے:”مسافر جب وطنِ اصلی میں پہنچ گیا، سفر
ختم ہوگیا اگرچہ اقامت کی نیت نہ کی ہو۔“ (بہارِ
شریعت، ج 01، ص 751، مکتبۃ
المدینہ، کراچی)
فتاویٰ فیضِ رسول میں ہے:”(زید)جب اپنے
آبائی وطن میں پہنچ جائے گا تو قصر نہ کرے گا کہ وطن اصلی ہے
اور مسافر جب وطنِ اصلی میں پہنچ جاتا ہے تو سفر ختم ہوجاتا ہے اگرچہ
اقامت کی نیت نہ ہو۔“(فتاوٰی فیض الرسول،ج 01،ص 394،شبیر برادرز، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟