فتوی نمبر:WAT-169
تاریخ اجراء:09ربیع الاول 1443ھ/16اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی چار
رکعت والی نماز میں تیسری رکعت پر بھولے سے بیٹھ
جائے لیکن ابھی صرف لفظ”التحیات “پڑھا ہو اور یاد آجانے پر کھڑا ہوجائے تو اس
صورت میں سجدہ سہو سے نماز ہوجائے گی یا دوبارہ پڑھنا
ہوگی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بیان
کردہ صورت میں نماز درست ہوجائے گی، سجدہ سہو بھی لازم
نہیں ہوگاکیونکہ یہاں تین بارسبحان اللہ کہنے کی
مقدارتاخیرنہیں ہوئی ،اگراتنی تاخیربھولے سے
ہوجاتی توتب سجدہ سہولازم ہوتا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟