مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1550
تاریخ اجراء: 14رمضان المبارک1444 ھ/05اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
تروایح کے دوران
امام صاحب اس طرح نماز پڑھائیں کہ دو سجدوں کے درمیان ایک بار سبحان اللہ کی مقدار
برابر بھی وقفہ نہ کریں ، تو کیا نما ز ہو
جائے گی ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نماز
میں جلسہ اور تعدیلِ ارکان یعنی
رکوع و سجود ، قومہ اور جلسہ میں کم
از کم ایک بارسُبْحَانَ اﷲ کہنے
کی قدر ٹھہرنا واجب ہے ، اگر یہ
واجب بھولے سے چھوٹے ، تو سجدہ سہو سے نماز ہو جائے گی،مگرعام طور پر یہ
کام بھولے سے نہیں ہورہا ہوتا، لہٰذا اگر جان بوجھ کر تعدیل ارکان
کا واجب چھوڑا ، تو نماز دوبارہ پڑھنا واجب ہوگا، لہٰذا تروایح
کی نماز ہو یا کوئی اور نماز سب میں ہی یہ حکم یکساں اور برابر ہے
۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟