مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2012
تاریخ اجراء: 04ربیع الاول1445 ھ/21ستمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مَردوں کیلئے
نماز میں دو سجدوں کے درمیان
جَلسہ میں اور تشہد میں بیٹھنے کا مسنون طریقہ یہ
ہے کہ اپنا الٹا پاؤں بچھاکراس پر بیٹھ جائے اور سیدھے پاؤں کوکھڑا
کرکے اس کی انگلیاں قبلہ رُو کردے
۔ جو شخص جلسہ میں یا تشہد میں چاہے کسی عذر کی وجہ سے یا بغیر کسی عذر کے، سیدھے
پاؤں کی انگلیاں قبلہ رو نہ کرے تو ایسے شخص کی نماز تو
بہر صورت ہوجائے گی،البتہ بغیر کسی عذر کے انگلیاں قبلہ
رو نہ کرنے میں سنت کا ترک لازم آئے گا اورایسا کرنا مکروہ تنزیہی ہوگا،ہاں اگر عذر کے سبب انگلیاں قبلہ
رو نہ کرسکے، تواب مکروہ بھی نہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟