2 Sajdon Ke Darmiyan Bethne Ka Sunnat Tarika

دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا سنت طریقہ

مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2012

تاریخ اجراء: 04ربیع الاول1445 ھ/21ستمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    اگر نماز میں دو سجدوں کے درمیان  جلسہ میں بیٹھتے وقت کسی شخص کے سیدھے پاؤں کی انگلیاں قبلہ رخ نہ ہوسکیں تو کیا   اس کی نماز ہوجائے گی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مَردوں کیلئے  نماز میں دو سجدوں کے درمیان  جَلسہ میں اور تشہد میں بیٹھنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ اپنا الٹا پاؤں بچھاکراس پر بیٹھ جائے اور سیدھے پاؤں کوکھڑا کرکے اس کی انگلیاں قبلہ رُو کردے  ۔ جو شخص جلسہ میں یا تشہد میں چاہے کسی   عذر کی وجہ سے یا   بغیر کسی عذر کے، سیدھے پاؤں کی انگلیاں قبلہ رو نہ کرے تو ایسے شخص کی نماز تو بہر صورت ہوجائے گی،البتہ بغیر کسی عذر کے انگلیاں قبلہ رو نہ کرنے میں سنت کا ترک لازم آئے گا اورایسا کرنا مکروہ تنزیہی  ہوگا،ہاں اگر عذر کے سبب انگلیاں قبلہ رو     نہ کرسکے، تواب   مکروہ بھی  نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم